لاہور 17 مارچ (اے پی پی): صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سیدسعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب نے جو بروقت اقدامات اٹھائے ہیں ڈبلیو ایچ او بھی اس کا معترف ہے کہ اس حوالے سے پاکستان سب سے آگے ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی دے دیا تو یہ بڑا اچھا سبق ہے سب کی ہمیں مل جل کے اپنی قوم کو بچانا ہے اور اپنے ملک کو بچانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں علماء کرام کا اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں بڑا کردار ہے اور وہ ہی عوام اللہ اور اللہ کے رسول کے ساتھ جوڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پریشانی میں پریشان ہونا اس سے بڑی پریشانی ہےمسلمان صرف اللہ سے ڈریں ۔انہوں نے کہا کہ میری پاکستانی مسلمان بہن بھائیوں سے اپیل ہے کہ خوف میں مبتلا نہیں ہونا یہ بس کچھ لوگ مسلمانوں کو آپس میںمنتشر کر رہے ہیں اگر اللہ پر ایمان ہو تو پھر منتشر ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اللہ کریم کا حکم ہے کہ خیر و شر ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب نے علماء کرام سے اپیل بھی کی ہے کہ محراب و منبر کے ذریعے عوام میں اس وبا سے متعلق شعور بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزرات مذہبی امور کی جانب سے کچھ روز قبل تمام مساجد اور درگاہوں پر توبہ کے نوافل اور دعائیں بھی کی گئی ہیں ۔
وی این ایس لاہور