فطری ذہانت اوروفاداری کی علامت کبوتروں کی پشاورمیں ریس، فاتح  کبوتر650 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے واپس پہنچا

1504

پشاور، یکم مارچ(اے پی پی ):فطری ذہانت اوروفاداری کی علامت سمجھے جانے  والے  کبوتروں کی ریس اتوار کو یہاں  منعقد ہوئی ، یہ ریس خیبرپختونخواکی اب تک کی طویل ریس تھی جس  کا  انعقاد پنجاب کے راجن پور سے لے کر ضلع پشاور تک ہوا۔

ریس کے دوران  کل 98حریفوں میں 87کبوتر گھر واپس پہنچے، پہلے دن 12 کبوتر اور دوسرے دن 9کے قریب کبوتر گھر واپس آئے جبکہ 11کبوترلاپتہ ہیں۔تقریباً 650 کلو میٹر کے فاصلے کی اس ریس میں فاتح کبوترنے گھر واپس لوٹنے کاسفر 7 گھنٹے اور 5 منٹ میں طے کیا ۔

پشاورریسنگ کبوترایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منہاج نے  اے پی پی سے گفتگو میں کہا کہ ریس  میں فاتح کبوترکے مالک نے موٹرسائیکل انعام میں جیتی۔

وی  این ایس،  پشاور

Download Video

اے پی پی /ہارون  /حامد