پشاور، 3مارچ(اے پی پی): عوام اور سیاحوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کے پی فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے ایک کاروائی کے دوران نیو ٹرانسپورٹ اڈا کے پاس تمام ریسٹورنٹ اور دکانوں کا معاینہ کیا اور متعدد کو جرمانے اور بہتری کے نوٹسز جاری کئے گئے اس کے علاوہ دکانوں سے سینکڑوں لیٹر غیر معیاری اور زائدالمیعاد مشروبات برآمد کر کے موقع پر تلف کر کے آئندہ کے لئے سخت تنبیہ جاری کردی۔
ایک دوسری کاروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان نے فوڈ سیفٹی آفیسر نواب علی کے ہمراہ تحصیل مٹہ میں مصالحہ بنانے والے کارخانے کو صفائی کی ناقص صورتحال اور ممنوعہ ہزاروں کلو چائنہ سالٹ کی برآمدگی پر سربمہر کر کے جرمانہ عائد کیا گیا۔
وی این ایس پشاور