اسلام آباد ،09مارچ (اے پی پی ):قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی وطن واپسی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے کہا اپوزیشن سے سوال ہے کہ یہ بتا دیں کہ اپوزیشن لیڈر کب تک واپس آ رہے ہیں
اگر وہ نہیں آ رہے تو پھر کسی اور کو اپوزیشن لیڈر چن لیا جائے ۔ خواجہ آصف صاحب بار بار آٹھ رہے ہیں ان کو پتہ ہونا چائیے کہ یہ اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں۔
وزیر سائنس سو ٹیکنالوجی نے صحافی عزیز میمن پر جے آئی ٹی بنانے پر اسپیکر اسد قیصر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا اگر آپ نے وزارت قانون سے رائے لے لی ہے تو اس حوالے سے تو رولنگ دیں ۔
فوا چوہدری نے کہا کہ سندھ کے صحافی عزیز میمن پر ایسے شخص کی زیر صدارت جے آئی ٹی بنائی گئی ہے جو سینٹ کی کمیٹی میں اسے طبعی موت قرار دے رہا تھا ۔ عزیز میمن کے گلے میں کیمرے کی تار پڑی تھی لاش نہر سے ملی اور وہ طبعی موت مرگیا یہ کیسا موقف ہے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعظم ہاوس میں یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے یونیورسٹی کا جو وعدہ کیا تھا وہ اس بل کے ذریعے پورا ہوگا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ بل وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کیا۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا اس بل کے تحت ہر رکن پارلیمنٹ سال کے پچیس ایئر ٹکٹ استعمال کرسکتا ہے۔ پہلے یہ پابندی تھی کہ صرف رکن پارلیمنٹ ہی ایئر ٹکٹ استعمال کرسکتا ہے۔ نئی ترمیم کے بعد یہ پچیس ٹکٹ رکن پارلیمنٹ خود یا اس کا فیملی ممبر بھی استعمال کرسکتا ہے۔ ایک سال کے کل ٹکٹ پچیس ہی رہیں گے۔ علی ماگر کوئی ٹکٹس استعمال نہیں ہوں گے تو اس کی رقم بھی لی جاسکتی ہے۔
نہ کوئی ایئر ٹکٹ بڑھیں گے نہ ہی کوئی اخراجات بڑھییں گے۔
لیگل جسٹس اینڈ ایڈ اتھارٹی کے قیام کے انتظام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ لیگل جسٹس اینڈ ایڈ اتھارٹی کے قیام کے انتظام کا بل 2020 پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے پیش کیا۔ ایوان نے بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا
قومی اسمبلی نے قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی بل 2020 منظور کر لیا بل کی شق وار منظوری دی گئی۔
قومی اسمبلی نے قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 منظور کر لیا۔ بل کی شق وار منظوری دی گئی۔ بل وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے پیش کیا۔
پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے صحت ایکٹ 2016 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش۔ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے صحت ترمیمی بل 2020 پیش کیا
اسلام آباد میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط اور سہولت کاری کو منضبط کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اسلام آباد میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط اور سہولت کاری بل 2020 پیش کیا
پاکستان اسلحہ آرڈیننس 1965 میں مزید ترمیم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پاکستان اسلحہ ترمیمی بل 2020 پیش کیا۔
وی این ایس اسلام آباد