اسلام آباد،11 مارچ (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان ، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اورکشمیرمیں گرج چمک / تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ، جنوبی پنجاب ، زیریں خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
آج کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 06،اسکردو منفی02، استور اورقلات میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اے پی پی/سدرہ/نورین