اسلام آباد ، 30 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مخدوش حالات میں وباءسے نبرد آزما ہونے والے قوم کے ہیرو ہیں۔
پیر کو جاری قوم کے ہیروز کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پیرا میڈیکل سٹاف،ڈاکٹز ،نرسز سمیت سیکورٹی فورسز جو انتہائی مخدوش حالات میں کورونا وائرس کی وباءکے سا تھ نبرد آزما ہیں اور قوم ملک کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں انکا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ ہم تمام قومی ہیروز کی صحت کی حفاظت کے لئے دعا گو ہیں اور انہیں محبت و عقیدت کا سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے پوری قوم کو دعاوں میں ان ہیروز کو یاد رکھنے کی تلقین بھی کی ۔
اے پی پی /ضیا المرتضی/قرۃالعین