سکھر۔ 23مارچ(اے پی پی): بلدیہ اعلیٰ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور سکھر کے شہریوں کو اس سے محفوظ ر کھنے کے لئے شہر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کی صفائی ستھرائی اور ان کو دھونے کے بعد اسپرے کرنے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، مہم کا آغاز سکھر پریس کلب سے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کیا۔ اس حوالے سے میئر سکھر کا کہنا تھا کہ مذکورہ مہم اگلے دو ماہ تک جاری رہے گی، جس میں سکھر شہر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کو مختلف اوقات میں صاف ستھرا کرنے اور دھونے کے بعد اسپرے کیا جائے گا، تاکہ مذکورہ وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ میئر سکھر نے سکھر کے شہریوں سے ا پیل کی ہے کہ وہ حکومت سندھ کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاﺅن کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلیں۔ جبکہ میونسپل کارپوریشن سکھر کے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
اےپی پی/سکھر/فاروق