آزاد کشمیر، مارچ 9 (اے پی پی): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آج ضلع پونچھ آزادکشمیر لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقےچمبہ گلی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں ہماری بہنوں کی آبرو خطرے میں ہے وہ ہماری طرف دیکھ رہی ہیں اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے معصوم بچے عورتیں بزرگ سب نشانہ بنے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں میں انشاءاللہ اضافہ ہونا ہے کشمیر نے اس کا حصہ بننا ہے،
پاک فوج کا مقابلہ بزدل ہندوستانی فوج نہیں کرسکتی کیونکہ لوگ اس کے ساتھ نہیں ہیں،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے اپنی عمریں جیل میں گزار دیں، دہلی میں جو کچھ ہوا دنیا نے ہندوستان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔
آزادکشمیر کے لوگ پیدائشی فوجی ہیں ہندوستان نے جارحیت کی تو اسے وہ سبق سکھائیں گے کہ یاد رکھے گا۔آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہلی میں جو مسلمانوں کے ساتھ ہوا وہ مقبوضہ کشمیر کا تسلسل تھا۔ مہذب اقوام بالخصوص اسلامی ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جو ہندوستان سے توقع لگاے بیٹھے تھے ۔لائن آف کنٹرول پر بسنے والے نا ڈرتے ہیں نا ہی پیچھے ہٹیں گے ان کی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کرینگے۔پاک فوج کے ساتھ ملکر آزادکشمیر کے عوام ہندوستانی عزائم ناکام بنائیں گے۔
وی این ایس اسلام آباد