وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

124

 اسلام آباد ، مارچ 02 (اے پی پی):  وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے  ملاقات کی اور    صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی ۔

 گورنر سندھ پیر کو ہونے والی ملاقات میں  وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی ۔

 گورنر سندھ نے وزیراعظم کو ان عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے دورہ کراچی کی دعوت  بھی دی جسے   وزیراعظم نے قبول کر تے ہوئے کہا کہ وہ جلد کراچی کا دورہ کریں گے ۔

وی این ایس   اسلام آباد

Download Video