کوئٹہ 20مارچ (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی جام کمال خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،وزیراعلی بلوچستان نے کورونا وائرس سے موثر طور پر نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو ٹیکنیکل گائیڈلائن کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے تفتان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے ملک بھر کے زائرین کو طبی و دیگر سہولتوں کی فراہمی میں بلوچستان حکومت کے اقدامات کو سراہا وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تفتان کے انتظامات پر تنقید کو غیر سنجیدہ رویہ قرار دیا گیا جس سے اتفاق کرتے ہوئے وزیراعظم نے قومی مفاد میں اتحاد واتفاق اور مشترکہ موقف و لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا،وزیراعلی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ صوبائی محکمہ صحت نے ایکسٹیریکشن مشینوں کے زریعہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ کیا ہے اقدامات کے لئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کور کمیٹی اور انکی سربراہی میں ایپکس کمیٹی قائم کی گئی ہے لاک ڈاؤن کی صورت میں روزانہ اجرت والے محنت کشوں کو معاونتی پیکیج کی فراہمی کیلئے محکمہ محنت ڈیٹا تیار کر رہا ہے اور صوبائی حکومت کورونا وائرس سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے تما م ممکنہ اقدامات اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیراعظم نے حکومت بلوچستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
وی این ایس، کوئٹہ