وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

102

کوئٹہ 06 مارچ (اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں وزراءکے مابین باہمی دلچسپی اور کرونا وائیرس کی روک تھام اور تدارک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں وزراعلی نے کرونا وائیرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے لیئے اپنے اپنے صوبے میں جاری اقدامات سے متعلق آگاہی دی ۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ایران سے آنے والے زائیرین کو تفتان بارڈر پر 14 دن قرنطینہ میں رکھا جا ر ہا ہے تفتان میں زائیرین کی سکریننگ اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ایران اور چین سے گزشتہ دنوں سندھ واپس آنے والے 23 سو افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کراچی کے ایک نو تعمیر شدہ 140 بستروں کے اسپتال کو آئسو لیشن سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ملاقات میں دونوں وزراءمیں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کرونا وائیرس کی روک تھام اور تدارک قومی مسلئہ ہے جس سے ملکر نمٹا جائے گا اور زائیرین کی سندھ واپسی کے عمل میں دونوں صوبوں کے متعلقہ حکام کوارڈینیشن کرینگے۔ وزیر اعلی سندھ نے تفتان میں زائیرین کی دیکھ بھال اور سہولتوں کی فراہمی کے لئے بلوچستان حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

اےپی پی/کوئٹہ