وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں اتحاد، اتفاق سے کرونا کے خلاف فتح حاصل کریں گے: فیاض الحسن چوہان

127

لاہور, مارچ 24(اے پی پی): وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے  کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں اتحاد اور اتفاق سے کرونا کے خلاف فتح حاصل کریں گے۔ قوم کو کرونا کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

پیر کو  جاری  یومِ پاکستان کے حوالے سے اپنے وڈیو پیغام میں صوبائی  وزیر کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم کی قیادت میں علیحدہ ملک کے لیے جدوجہد شروع کی۔سات سال عظیم الشان جدوجہد کے بعد مسلمانوں نے کامیابی حاصل کی۔آج قائد، اقبال اور چوہدری رحمت علی کا پاکستان کرونا سے نبرد آزما ہے۔

فیاض الحسن چوہان  نے کہا  کہ کرونا کے خلاف جنگ ہم نے سیاسی مفادات، پوائنٹ سکورنگ اور کھینچا تانی سے بالاتر ہو کر جیتنی ہے۔ پاکستان کے لیے یہ جنگ 48، 65، 71 اور کارگل سے زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں  نے مزید  کہا کہ ہمارا نعرہ “جگ جگ جیوے پاکستان”، “جان سے پیارا پاکستان” اور  “سب سے پہلے پاکستان” ہے۔

وی این ایس ، لاہور