کوئٹہ 20 مارچ (اے پی پی): وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی زیر صدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کور کمیٹی بلوچستان کا اجلاس۔اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور اسکے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومتءاقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ صوبے کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور اسکے پھیلاو کو روکنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہیے ہیں۔ اور اس حوالے سے کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جاے گا،کرونا وائرس کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں ہے۔ اور اس حوالے سے تمام حکومتی مشینری کو پہلے سے ہی فعال کیا جا چکا ہے۔عوام سے بھی تعاون کی اپیل ہے اور عوام طبی ماہرین کے بتائے ہوئے اصولوں پر ضرور عمل کرے۔صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی کچھ بھی نہیں ہے عوام کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔طبی عملہ اور ڈاکٹرز فرنٹ لائین پر کام کرہے ہیں انکی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ہم نے صرف کوئیٹہ ہی کو نہیں پورے صوبے کو کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے فوکس کرنا ہے۔ہر ڈویژن کے لیے انتظامی سیکریٹریوں کو فوکل پرسن مقرر کر کے وہاں تعینات کر دیا گیا ہے وزیراعلی نے کہا کہ اپوزیشن احساس مسلے پر سیاست سے باز رہے۔اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حکومتی کو ششوں کا ساتھ دے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اینجینر زمرک خان اچکزئی، جیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ر فضیل اصغر اور متعلقہ اداروں کےسیکرٹریز اور آعلی حکام نے شرکت کی ۔
وی این ایس، کوئٹہ