وزیر اعلی محمود خان کا ضلع خیبر کا دورہ ، ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل میں کورونا کے مریضوں کے انتطامات کا جائزہ

120

پشاور،25مارچ(اے پی پی): وزیر اعلی محمود خان نے آج ضلع خیبر کا دورہ کیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل اور لیوی ٹریننگ سنٹر شاکس میں کورونا کے مریضوں کے لئے کئے گئے انتطامات کا جائزہ لیاگیا۔

وزیر اعلی کو اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہسپتال میں قرنطینہ مرکز کے علاوہ آئسولیشن وارڈز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ اس طرح ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل میں طورخم بارڈر کھلنے کی صورت متوقع طور پر افعانستان سے آنے والوں کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں جہاں فی الوقت 130 افراد کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے اور ہسپتال میں کورونا کے مشتبہ افراد کی ابتدائی ٹیسٹس کے علاوہ دیگر ضروری انتطامات کئے گئے ہیں۔

وزیر اعلی نے جمروڈ فورٹ کا بھی دورہ کیا اور این ڈی ایم اے کی طرف سے کئے گئے انتطامات کا جائزہ   لیا۔ این ڈی ایم اے حکام نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی طرف سے 600 افراد کو قرنطینہ کرنے کا انتطام کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی نے شاہ کس لیوی ٹریننگ سنٹر  کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر قائم قرنطینہ مرکز کا معائنہ کیا،اس دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔

اے پی پی /پشاور/نورین