وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی  نیول  چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات، پیشہ وارانہ امور بالخصوص دفاعی پیداوار پر تبادلہ خیال

136

اسلام آباد ، 11مارچ(اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے  بدھ کو   یہاں  نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی  جس  دوران  پیشہ وارانہ امور بالخصوص دفاعی پیداوار کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  نیول چیف نے وفاقی وزیر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے دفاعی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا   جبکہ  وفاقی وزیر نے حکومت کی جانب سے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک بحریہ کی کاوشوں کو  بھی  سراہا ۔

 وی  این ایس،  اسلام آباد

Download Video