اسلام آباد،02 فروری (اے پی پی ):جرمنی میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر خارجہ نے ڈاکٹر محمد فیصل کو بطور سفیر جرمنی تعیناتی پر مبارکباد دی۔
وزیر خارجہ نے نامزد سفیر جرمنی سے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے بطور ترجمان وزارت خارجہ، ڈاکٹر محمد فیصل کی کارگردگی کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔نامزد سفیر جرمنی ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اے پی پی /حمزہ/نورین