وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات یورپی سفیر کی  ملاقات، تجارتی اور سیاسی تعاون  پر تفصیلی تبادلہ خیال

192

 

اسلام آباد، 04 مارچ (اے پی پی ): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر  اندرولا کمنارا  نے  بدھ کو  یہاں  ملاقات کی ۔ وزارت خارجہ میں  ہونے والی ملاقات میں  پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اور سیاسی تعاون کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 اس موقع پر  وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ہندوستان میں بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کے منظور کردہ امتیازی شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں بھی مطلع کیا۔

یورپی یونین کی سفیر نے فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کے  ایکشن پلان سے متعلق پاکستان کے مصمم ارادے کو سراہا۔اس سلسلے میں انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا بھی یقین دلایا۔

 وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video