پاک بحریہ کی سمندری مشق سی سپارک 20ءاختتام پذیر ہو گئی

123

اسلام آباد ، 03 مارچ (اے پی پی) :بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی سمندری مشق سی سپارک 20ءاختتام پذیر ہو گئی۔ مشقوں میں اینٹی شپ میزائل فائر کرنے کا مظاہرہ کیا گیا، ان مشقوں کا مقصد امن اور جنگ کے دوران پاک بحریہ کے دفاعی اور سلامتی کے نظام کو جانچنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سی سپارک مشقوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے۔ مشق میں پاک فوج، پاکستان ایئر فورس اور بحری فوج نے حصہ لیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور کے ہمراہ مشقوں کا معائنہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور وسیع پیمانے پر خطرے سے دوچار قومی بحری محاذوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران اور جونواں کے عزم اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video