پشاور،18مارچ(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کی خصوصی احکامات پر زیر نگرانی راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اور انکے عملے نے یونیورسٹی ٹاؤن میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے گرد و نواح میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرکے senitizer بلیک میں فروخت کرنے پر 3 افراد گرفتار کرلئے۔
یہ گرانفروش سینیٹائزرز 700 روپے سے لیکر 1500 روپے میں عوام پر فروخت کر رہے تھے، جنکے خلاف عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے اسپیشل پرائس مجسٹریٹ اور اسکی ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے موقع پر ملزموں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن ٹاؤن میں انکے خلاف مراسلے جمع کرائے جنکے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وی این ایس، پشاور
Download Video