پشاور،25مارچ (اے پی پی): سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کو مدنظر رکھتے ہوئے پشاور پولیس نے اس سے بچاؤ کے لیے چائنہ طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کرلیے ہیں جو سر، پاؤں، ہاتھوں سمیت پورے جسم کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔
سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ ابتدائی طور پر 100سوٹ تیار کیے گئے ہیں جو دوران پور قرنطینہ میں ڈیوٹی پہ موجود اہلکار استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے قرنطینہ سینٹرز میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے لیے بھی 400 سوٹ تیار کیے جائیں گے جو پولیس لائن کے انٹری پوائنٹس، لاک ڈاؤن والے علاقوں، مخصوص چیک پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کو دیے جائیں گے۔
وی این ایس،پشاور