کوئٹہ۔ 18مارچ (اے پی پی): چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی زیر صدارت کرونا وائرس کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ بلیدی ،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی،وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر عمیر محمد حسنی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط،چیف سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ صالح ناصر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سیکریٹری صحت نے کورونا وائرس پر اجلاس کو بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)فضیل اصغر کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیںبین الصوبائی و پبلک ٹرانسپورٹ پر پاپندی ،شاپنگ مالز ،ہوٹلوں میں بیٹھنے پر پاپندی لگاہی جارہی ہے ۔وزیراعلیٰ جام کمال نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص کیاہے اور اس وقت صوبے میں وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 23ہے ،اراکین اسمبلی ،وزراءکی تنخواﺅں سے بھی کٹوتی کی جائے گی،وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ،روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کررہے ہیں۔سیکرٹری ایس اینڈ جی اے دی ڈاکٹر ثاقب خان کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس کی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں،ان اجلاسوں میں صورتحال کے مطابق فیصلے کئے جائینگے ،انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے وائرس میں مبتلا مریضوں کی تمام ٹیسٹ اور ادویات مفت فراہم کی جائے گئی۔ مستقبل میں بھی کرونا وائرس جیسے مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے ابھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،زائرین کی رہائش کے لیے ایک الگ بلڈنگ تعمیرکی جائے گی،50ایکڑ زمین پر ایف ڈیلیو او کے تعاون سے ہیلتھ سٹی بنائینگے جس میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ہونے والے مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے ہمیں زیادہ محنت نہ کرنا پڑے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات پر تعاون کریں گوکہ یہ اقدامات تکلیف دہ ہے لیکن اس مہلک وائرس سے بچنے کا واحد راستہ یہی ہے عوام اپنے گھروں اور شہروں تک محدود رہے دیگر صوبوں میں جانے سے پرہیز کریں۔
وی این ایس، کوئٹہ