سکھر ،18 مارچ(اے پی پی ):ہائیکورٹ بار سکھر کے الیکشن غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیے گئے ہیں ۔سندھ بار کاﺅنسل نے بار کی درخواست پر الیکشن ملتوی کرنے کا لیٹر بھی جاری کردیا ہے ۔
صدر ہائیکورٹ بار قربان ملانو کےمطابق کرونا وائرس کی سبب الیکشن ملتوی کرنے کے لئے سندھ بار کاﺅنسل کو درخواست دی گئی تھی۔ہائی کورٹ بار سکھر کے الیکشن کے لئے چند روز قبل شیڈول جاری ہوا تھا تاہم انتخابات فی الوقت ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
وی این ایس، سکھر