کورونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام کی بارگاہ الہٰی میں التجا،راولپنڈی میں مساجدوں اور گھروں سے آزانیں دیں

200

راولپنڈی، 24 مارچ(اے پی پی ): راولپنڈی شہر  کی  مختلف  مساجد میں ملک کے جیّد علمأ کرام کی اپیل پر  آج رات دس بجے آزانیں دیں گئیں، ان آزانوں کا مقصدعالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے بچنے  کیلئے  بارگاہ الہٰی میں التجا کرنا  تھی ۔ مساجد کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر بھی ازانیں دیں۔ مساجد میں نماز کی اوقات میں اور بعد میں خصوصی اعلانات کے ذریعے عوام کو آزانیں دینے کی تاکید کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ کسی بھی قسم کی قدرتی آفت اور مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنے  کیلئے آزان دینا، دینِ اسلام کا خوبصورت طریقہ کار ہے۔ اس سے نا صرف مصیبت ٹل جاتی ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا بھی حاصل ہوتی ہے۔

اے پی پی /حمزہ/حامد