کورونا وائرس سے تاحال مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا:  مشیر اطلاعات اجمل وزیر

132

پشاور،20مارچ(اے پی پی): خیبرپختونخوا   کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان قرنطین سے 170 زائرین گلگت بلتستان کے لئے روانہ کردیے گئے جبکہ تفتان کے راستے آئے 250 زائرین کو ڈی آئی خان میں قرنطینہ میں ہیں۔

اجمل وزیر نے کرونا اپڈیٹس کے حوالے سے جاری کردہ وڈیو پیغام میں بتایا کہ تفتان سے زائرین قافلہ میں شریک پارہ چنار سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ جاں بحق خاتون میں کورونا وائرس تصدیق تاحال نہیں ہوئی، وہ قافلہ میں شریک تھی مگر خاتون کو بلڈ پریشر اور کارڈک بیماری بھی تھی مگر پھر بھی اسکے بلڈ سیمپلز لے لئے گئے ہیں۔

 مشیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس سے تاحال مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، وزیرصحت کی ٹویٹ کو غلط انداز میں لیا گیا۔

وی این ایس، پشاور