کورونا وائرس پر ریسرچ کے لئے تمام تر وسائل فراہم کئے جائیں گے :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

114

لاہور،31  مارچ (اے پی پی): کورونا وائرس کے سدباب کے لئے ایکسپرٹ فورم کے کنونیر پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اوردیگر ماہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی،ملاقات میں ایکسپرٹ فورم نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کی مقامی سطح پر تیاری شروع    کر دی گئی ہے۔

ایکسپرٹ فورم کے  مطابق  مقامی طورپر تیار کردہ پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کورونا سے بچاؤ کے عالمی سٹینڈرڈ کے عین مطابق ہے -پنجاب میں ری یوز ایبل مٹیریل سے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ بنایا جارہاہے-بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقامی طور پر این 95کے معیار کا ماسک بھی تیار کیا جارہاہے کورونا وائرس کے سدباب کے لئے قائم ایکسپرٹ فورم نے ریسرچ کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ایکسپرٹ فورم مختلف ادویات کے ذریعے کوروناوائرس کے علاج پر ریسرچ کررہاہے -ڈریپ نے کورونا وائرس کے بارے میں پنجاب کی سٹڈی منظور کر لی ہے –

وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ مقامی کورونا وائرس کے جینوم چینی وائرس سے 9 طرح مختلف ہے مقامی کورونا وائرس کے لئے غیر ملکی ویکسین غیر موثرہوسکتی ہے کورونا وائرس کے لئے اینٹی بائیوٹک ٹیسٹ کٹ کے بارے میں بھی ریسرچ کا عمل جاری ہے ،کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے کٹ بھی مقامی سطح پر تیار کی جائے گی -وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا کے مریضوں کے لئے لاہور میں دو خصوصی ٹرائل سنٹر قائم کئے جائیں گے، ٹرائل سنٹر میں کورونا کے مریضوں کو ابتدائی چیکنگ کے بعد علاج کے لئے ریفر کیا جائے گا –

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس پر ریسرچ کے لئے تمام تر وسائل فراہم کئے جائیں گے ۔پنجاب مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا،حفاظتی کٹ اوردیگر ضروریات مقامی طو رپر پوری کرنے کی صلاحیت جلد حاصل کر لے گا -انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کردہ پی پی ای او ویکسین موثر اور ارزاں نرخوں پر ہوگی -اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر بھی موجود تھے –

اے پی پی/لاہور/قرۃالعین