پشاور،31مارچ(اے پی پی): کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اہلکاروں کی خاطر لنڈی یرغجوی پولیس پوسٹ پر قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا جو ابتدائی طور پر دس کمروں پر مشتمل ہوگا جس میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے اس ضمن میں متعلقہ پولیس پوسٹ کا دورہ کیا اور بلڈنگ سمیت تمام امور کا بغور جائزہ لیا اور ایس پی سٹی کو قرنطینہ سنٹر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی ممکنہ منتقلی کو روکنے کی خاطر احتیاطی طور پر قرنطینہ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو رکھا جائے گا۔
اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین