کھاریاں کے قریب انسداد دہشت گردی سینٹر میں پاک فوج ٹیم اسپرٹ مقابلے جاری

235

راولپنڈی, 03مارچ (اے پی پی) :کھاریاں کے قریب انسداد دہشت گردی سینٹر میں پاک فوج ٹیم اسپرٹ مقابلے جاری ہیں، پاک فوج کی 7 ٹیمیں، پاک فضائیہ (پی اے ایف) اور بین الاقوامی ٹیمیں جس میں بیلاروس، چین، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب، مالدیپ، فلسطین، روس، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یو ایس اے اور ازبکستان سمیت 16 ممالک کے نمائندے تین دن تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلہ جسمانی برداشت، ذہنی چستی اور ٹیموں کی حکمت عملی کی مہارت کا جائزہ لینے پر مبنی ہے۔ ایک دوسرے کے تجربات بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو شیئر کرنے کے لئے پاکستان آرمی ٹیم کی اسپرٹ کے مقابلے کو بین الاقوامی پی اے ٹی ایس مقابلے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

وی این ایس  راولپنڈی

Download Video