پشاور،16مارچ(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمدزئی نے پیر کے روز گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر گورنر شاہ فرمان نے افغانستان میں امن معاہدہ سمیت امن وامان کے قیام کیلئے دیگر اقدامات سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
گورنر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے کیونکہ افغانستان میں امن وامان اورخوشحالی پاکستان کے حق میں ہے۔ انہوں نے اس موقع پر افغانستان کی نو منتخب قیادت کیلئے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
وی این ایس پشاور