گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی کرونا وائرس کے حوالے سے ایپکس اجلاس کی صدارت 

158

پشاور،20مارچ (اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی گورنر ہاؤس پشاور میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا  جس صوبہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ ریلیف کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایپکس اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ثناءاللہ عباسی، کورکمانڈر  لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود ، سیکرٹری ریلیف عابد مجید، سیکرٹری محکمہ صحت سمیت دیگرسول و عسکری حکام بھی  شریک ہوئے ۔

وی این ایس ، پشاور

Download Videoi