ہاؤس کی ویب سائٹ پر ای بکنگ کی سہولت موجود ہوگی: گورنر پنجاب

108

لاہور11 مارچ (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس کی ویب سائٹ کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ گورنر ہاوس عوام کے لیے کھولیں گےوزیر اعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں کم و بیش 4 لاکھ لوگ گورنر ہاوس وزٹ کر چکے ہیں ویب سائٹ تشکیل دینے کے لیے PITB کی خدمات لی گئیں ملکی اور غیر ملکی سیاحت گورنر ہاؤس کا گائیڈڈ ٹور کر سکیں گےگورنر ہاؤس کی ویب سائٹ پر ای بکنگ کی سہولت موجود ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاوس کی تاریخ کے ساتھ ساتھ یہاں ہونے والی تقریبات کی تفصیل بھی موجود ہوگی شہری آن لائن بکنگ کروا کر دورہ بھی کر سکیں گےداخلی اور خارجی راستہ پر بھی آن لائن انٹری سسٹم استعمال ہونگےکارپوریٹ سیکٹر کو لان اور پبلک کو ویڈنگ شوٹ کی سہولت بھی دیں گےسووینیر شاپ اور کیفے ٹیریا سمیت تمام تر سہولیات فراہم کر رہے ہیں تمام تر بکنگ آن لائن ہوگی اور پیسے سرکاری خزانے میں جمع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور دیگر معملات کو سامنے رکھتے ہوئے بزنس پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

اے پی پی /لاہور/ریحانہ