ہندو برادری کی جانب سے ہولی کے تہوار کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

194

حیدرآباد11 مارچ ( اےپی پی): دنیا  بھر کی طرح         شہر حیدرآباد میں ہندو برادری کی جانب سے   ہولی کے تہوار کی  مناسبت سے  ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں  شہر بھر سے ہندو برادری اور     سماجی     شخصیات نے        شرکت   کرکے       بھر پور انداز میں          ہولی کے تہوار کو منایا۔  اس تقریب میں بچے    بڑے اور بوڑھے سبھی   ایک دوسرے پر رنگ اڑاتے  اور    خوشی سے دمکتے    نظر آئے۔تقریب میں    سب نے مل کر آنے والے  مہمانوں کو رنگ  لگا کر ہولی کی مبارکباد دی ۔

اس موقع پر  ایک میوزیکل شو کا ا ہتمام بھی کیا گیا۔  ہولی میں تام شرکا   دن  بھر   مل کر رقص کرتے رہے اور   موسیقی سے لطف اندوز ہوتے  رہے ۔

 اےپی پی/فاروق