اسلام آباد، 03 مارچ ( اےپی پی):او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے نے او آئی سی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
منگل کے روز دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرے ہوۓ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہمیشہ او آئی سی کے ایجنڈے میں سرفہرست رہا ہے۔
انہو نے کہا کہ او آئی سی مسلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں او آئی سی نے مسلہ کشمیر پر متعدد قراردادیں منظور کی ہیں ان کا کہنا تھا کہ مسلۂ کشمیر اور مسلۂ فلسطین دونوں امہ کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی نازک اور معاملہ بے حد سنجیدہ ہے، او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس بلانا ضروری ہے۔بھارتی اقدامات سے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت کی تمام اقلیتیں بالخصوص مسلمان بی جے پی کی شہری ترمیمی ایکٹ کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور اس قانون کیخلاف ٹھوس آواز بلند کر رہے ہیں، بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں دلی میں 46سے زیادہ اموات ہوئیں اور سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے، بھارت میں مساجد کو جلایا اور انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے
وی این ایس، اسلام آباد