سونے کی فی تولہ میں 100 روپے کی کمی

0
98

اسلام آباد، 30 اپریل    ( اے پی پی ): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز  جمعرات  سونے کی فی تولہ قیمت  میں ایک

سو روپے کی کمی  ہوئی جس کے بعد آج  سونے کی فی تولہ قیمت   گزشتہ روز کے 96 ہزار آٹھ سو    روپے کے مقابلے میں 96 ہزار سات سو روپے فی تولہ   رہی ۔تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث صرافہ مارکیٹیں آج بھی بند رہیں۔

دس گرام سونے کی قیمت میں   بھی  آج  85  روپے   کی کمی  ہوئی  جس کے بعد    آج دس گرام سونا  82  ہزار  990  روپے کے مقابلے میں 82 ہزار 905 روپے میں فروخت ہوا۔

آج فی تولہ چاندی کی قیمت  10روپے کے اضافے کے ساتھ  960  روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت  823 روپے رہی۔

اے پی پی / سعیدہ/ھامد