قرنطینہ سینٹر سکھر میں 66 مریض صحتیاب ،گھروں کو روانہ

0
62

سکھر،6 اپریل (اے پی پی): قرنطینہ سینٹر  میں رکھے  گئے   66 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے ، روانہ ہونے والے مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مریضوں کو تین کوچز کے ذریعے ان کے علاقوں کی طرف روانہ کیا گیا۔

مریضوں کو صحتیاب قرار دینے سے پہلے ان کے دو بارٹیسٹ کیے گئے اور رپورٹس منفی آنے پر جانے کی اجازت دی گئی۔ ان مریضوں کا تعلق کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، مٹیاری، لاڑکانہ شکارپور، گھوٹکی ودیگر اضلاع سے ہے جبکہ مریضوں کو جانے سے پہلے گھروں میں بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ متاثرین 14 مارچ کو سکھر قرنطینہ سینٹر پہنچنے والے پہلے 303 زائرین میں شامل تھے۔

اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین