محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

0
347

اسلام آباد،19 اپریل  (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ شمال مشرقی بلوچستان ، وسطی /جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے بارش کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ،چھور میں  41،میر پورخاص اور مٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا  گیا۔

اے  پی پی /سدرہ/قرۃالعین