کرونا وائرس کی وباء سے اپنے آپ کو اور اہل وعیال کوبچائیں،گھروں میں رہیں : معروف کامیڈین سعید سیکی

0
54

لاہور ،2 اپریل (اے پی پی) :معروف کامیڈین سعید سیکی نے کہا ہے کہ  کرونا وائرس کی وباء  سے اپنے آپ اور اہل وعیال کوبچائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں رہیں اور   جتنا ہوسکے اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات  کو جاری  اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا  کہ اگر آپ صاحب استطاعت ہیں تو مشکل کی اس گھڑی میں اپنے قریبی رشتہ داروں، ہمسایوں اور پاکستانیوں کی مدد کریں۔

اے پی پی /لاہور /قرۃالعین