کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کاواحد حل صرف آئسولیشن ہے: کمشنر گلگت عثمان احمد

0
64

گلگت، 06اپریل  (اے پی پی): کمشنر گلگت عثمان احمدنے کہا ہے کہ جن ممالک نے کرونا وائرس پر قابو پایا ہے انہوں نے صرف آئسولیشن اور لاک ڈاٶن سے پایا ہے۔

پبلک سروس پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس  ہمارے گھروں کے راستے سے اندر آئےگا، عوام کو اس وقت آئسولیشن کرنی چاہیے اور حکومت سے تعاون کرنا چاہیے، ان مشکل حالات میں گلگت کے لوگوں کا مثالی تعاون رہا ہے اور عوام قانون نافذکرنے والے اداروں سے مزید تعاون کرے۔

اے پی پی/سدرہ/حامد