مظفرآباد، اپریل 15 (اے پی پی): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کے دس اضلاع میں سوا ارب کی لاگت سے آئیسولیشن ہسپتالوں کی فوری تعمیر کی منظوری دیدی، منصوبے پر سوا ارب روپے لاگت آئیگی۔ نیلم سے لیکر حویلی تک تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر تعمیر ہونے والے 50 بیڈ ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ سمیت تمام سہولیات موجود ہونگی اور یہ ہسپتال مستقبل میں بھی آزادکشمیر کی صحت کی ضروریات پوری کریں گے۔
تمام سٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ ہم ہر ضلع میں معیاری سہولیات فراہم کریں گے اور آزادکشمیر میں کرونا کے حوالے سے علاج معالجے کی سہولیات انشاءاللہ سب سے بہترین ہونگی۔
اے ی پی ۔سدرہ ۔حامد