ملتان ، 14 اپریل (اے پی پی ): مینگو ریسویچ سنٹر شجاع آباد کے انچارج عبدالغفارگریوال نے کہا ہے کہ آم کو صحت مند بنانے کیلئے کاشتکاروں کو پانی اور پوٹاشیئم کو بروقت اور مطلوبہ مقدار پر دینے کی ضرورت ہے ۔
آم کے باغات کے مالکوں کے لیے جاری پیغام میں عبدالغفارگریوال کا کہنا تھا کہ کاشتکار پھل کو صحت مند بنانےکےلئےپانی اورپوٹاشیئم کی مناسب مقدر کا خاص خیال رکھیں جبکہ مناسب وقت کے تعین سے بھی اعلیٰ کوالٹی کا پھل حاصل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کی نسبت موجودہ سال فصل ساٹھ فیصد کم نظر آرہی ہے۔اس کے علاوہ ایکسپورٹ کوالٹی کاپھل سفید چونسا، چونسا ثمربیسٹ اور سندھڈی کے پھل میں بھی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
اے پی پی /ملتان/قرۃالعین