پشاور، 07 اپریل (اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے آج شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورصوبہ کی سب سے بڑی غلہ مارکیٹ سمیت اندرون شہر سرکلر روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کو کرونا لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے تاجر رہنماؤں سے ملاقات بھی کی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران تعاون پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کو ختم کرنے اور تاجروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کی خاطر آرمی اور ایف سی کے ساتھ مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو حکومتی اعلانات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی میں مدد دینگی۔
اے پی پی /صائمہ حیات/نورین