خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، کرونا کے مریض سے وڈیو کال پر گفتگو

177

پشاور، 09اپریل (اے پی پی): خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال   کا دورہ کیا اور ہسپتال میں داخل انگلینڈ سے آئے ایک کورونا مریض سے وڈیو کال پر گفتگو کی جو ایل آر ایچ میں اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے تیمور جھگڑا کے لئے وڈیو کال کا اہتمام کرایا اور مریض سے ہسپتال میں دی جانیوالی صحت سہولیات کے بارے دریافت کیا جس پر مریض نے ہسپتال کی جانب سے ملنے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کرونا سے لڑنے کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

اے پی پی /صائمہ حیات /حامد