شجاع آباد، 22اپریل(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے حکومتی قواعد وضوابط کے تحت مساجد میں نماز کی ادائیگی ہوگی ،تمام مساجد کی انتظامیہ اور علماء کرام اس کے پابند ہوں گے تاکہ کروناوائرس کی مہلک بیماری سے بچا جا سکے، حکومتی قواعد وضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے والی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء کے ساتھ اجلاس میں کیا ،اجلااس میں تمام موضوعات سے علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے کہاکہ حکومت نے مساجد میں نماز کی اجازت مشروط دی ہے، حکومت اور علماء کے درمیان طے شدہ بیس ایس اوپیز پر عمل کیا جائے ،عمل نہ کرنے کی صورت میں پابندی بھی عائد کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر اے ایس پی سگھنارملک نے کہا کہ قانون پر سختی سے پابندی کی جائے جبکہ خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی افضل قریشی، سی او میونسپل کمیٹی طارق جاوید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اے پی پی /م؛تان/حامد