رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

110

لاہور،13اپریل (اے پی پی ):گورنر ہاؤس میں رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان  نے  صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کی صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کو صوبائی وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ عبدالعلیم خان منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں امید ہے کہ عبدالعلیم خان ماضی کی طرح اب بھی اپنی تمام توانائیاں صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

اے پی پی /لاہور/حامد