سندھ ہائی کورٹ سکھر نے سید خورشید احمد شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

180

سکھر 22، اپریل (اے پی پی) :سندھ ہائی کورٹ سکھر نے سید خورشید احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی، انکے صاحبزادے فرخ شاہ کی عبوری ضمانت بھی منسوخ، اویس شاہ ودیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی، سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل بینچ نے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس میں ضمانت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کے صاحبزادوں ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، خورشید شاہ کی بیگمات سمیت اٹھارہ ملزمان کی جانب سے داخل ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ۔

اے پی پی /سکھر /ریحانہ