سکھر،21اپریل (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سکھر/ چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی رانا عدیل تصور کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی، مارکیٹ کمیٹی اور بیورو آف سپلائی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عدنان راشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی سکھر ظفر اندھڑ سمیت ہول سیل کے تاجران، ڈیری ملک ایسوسی ایشن، گوشت ، سبزی، مچھلی فروش ایسوسی ایشنز، فلور ملز مالکان، کریانہ ایسوسی ایشنزاور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ جس کے تحت آٹا ایکس مل وی آئی پی فی کلو39 روپے، آٹا ایکس مل وی آئی پی ہول سیل فی کلو40 روپے، آٹا ایکس مل وی آئی پی ریٹیل فی کلو41 روپے، میدہ ایکس مل فی کلو48 روپے، میدہ فی کلو ہول سیل 49 روپے اور ریٹیل 50 روپے کلو، سوجی فی کلوریٹیل 50 روپے، دال مسورترکی ایک نمبرفی کلو ہول سیل 140 روپے، ریٹیل145 روپے، دال مسور 2 نمبرفی کلوہول سیل 125 روپے اور ریٹیل 135 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی اول درجہ فی کلوہول سیل 275 روپے اور ریٹیل280 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی درجہ دوئم فی کلوہول سیل 230روپے اور ریٹیل240 روپے، دال مونگ بغیر دھلی ہوئی فی کلوہول سیل 240 روپے اور ریٹیل250 روپے،دال ماش دھلی ہوئی اول درجہ فی کلوہول سیل 215 روپے اور ریٹیل230 روپے،دال ماش دھلی ہوئی درجہ دوئم فی کلوہول سیل 185 روپے اور ریٹیل200 روپے،دال چنا پنجاب اول درجہ فی کلوہول سیل 135 روپے اور ریٹیل145 روپے، دال چنا پنجاب درجہ دوئم فی کلوہول سیل 125 روپے اور ریٹیل135 روپے ، دال چنا سندھی فی کلوہول سیل 115 روپے اور ریٹیل120 روپے ،بیسن فی کلو ہول سیل130 روپے اور ریٹیل 140 روپے، مرچ ثابت ہول سیل فی کلو670 روپے اور ریٹیل 700 روپے، مرچ پسی ہوئی ہول سیل فی کلو715 روپے اور ریٹیل 730 روپے، دھنیہ پسا ہواہول سیل فی کلو 250 روپے اور ریٹیل 270 روپے، ہلدی پسی ہوئی فی کلو220 روپے اور ریٹیل 230 روپے، سفید زیرہ50گرام40 روپے، کالا زیرہ50 گرام 60 روپے، کالی مرچ50 گرام40روپے، بڑی الائچی انڈین50 گرام 120روپے، چھوٹی الائچی جمبو50 گرام300 روپے، دارچینی50گرام40 روپے، لونگ50 گرام80 روپے، چاول سپر کرنل بناسپتی پرانہ ہول سیل فی کلو135 روپے اور ریٹیل145 روپے، چاول کرنل بناسپتی سندھی فی کلو ہول سیل120 روپے اور ریٹیل130 روپے، چاول ٹوٹا پنجاب فی کلوہول سیل 70 روپے اورریٹیل80 روپے، ،چانول کائنات سیلا پنجاب اول درجہ130 روپے اور ریٹیل 170 روپے، چاول کائنات سیلا پنجاب درجہ دوئم ہول سیل فی کلو115 روپے اور ریٹیل 125 روپے، چاول ایری فی کلو ہول سیل 55 روپے اور ریٹیل65 روپے نرخ مقرر کیا گیا ۔
اسی طرح تازہ دودھ فی لیٹر70 روپے، تازہ دودھ ابلا ہوافی لیٹر75 روپے، تازہ دودھ باڑے کا 80 روپے فی لیٹر، دہی فی کلو 90 روپے، سموسہ آلو والا12 تا 14 روپے، سموسہ قیمے والا17 روپے، پکوڑے فی کلو300 روپے ، ، بڑا گوشت380 روپے فی کلو، گائے کا گوشت ہڈی والافی کلو420 روپے ، گائے کا گوشت بغیر ہڈی کا 520 روپے کلو، بکرے کا گوشت850 روپے فی کلو، مچھلی ڈمرا3 کلو والی400 روپے کلو، مچھلی ڈمرا2 کلو والی 300 روپے فی کلو، مچھلی ڈمرا ایک کلو والی 250 روپے کلو، چینی ہول سیل 79 اور ریٹیل 80 روپے کلو، گڑ فی کلو110 روپے، گڑ کی شکر120 روپے فی کلوبرف 6 روپے کلو نرخ مقرر کیے گئے ۔
اے پی پی /اطہراللہ/حامد