سکھر: شہر میں جراثیم کش مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری

128

    سکھر،18اپریل (اے پی پی) بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے شہر میں جراثیم کش مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر محمد علی شیخ اور چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر پیر عطاءالرحمن خان کی نگرانی میں فیومیگیشن عملے نے مختلف یوسیز سمیت مساجد ، امام بارگاہوں و دیگر مقامات پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

 میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے عملے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سراہا اور چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر کو مہم کی نگرانی کی ہدایت جاری کی۔ جراثیم کش اسپرے مہم میں عوامی اجتماعات والی جگہوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ااے پی پی /اطہراللہ /قرۃالعین