شجاع آباد، 03اپریل(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے جامعہ فاروقیہ میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد مبین احسن،اسسٹنٹ کمشنر جلالپور غلام سرور اور پاک فوج کے اہلکار بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کا کہنا تھاکہ قرنطینہ میں شجاع آباد اور جلالپور کی20 جماعتوں جن میں 205 افرادکے قیام کا انتظام کیاگیا ہے،تمام جماعتوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام افراد ہمارے مہمان ہیں اور انکا خیال رکھا جائے گا،سکریننگ کے دوران کسی بھی شخص میں کورونا علامات ظاہر نہیں ہوئی تاہم ٹیسٹ کرائےجائیں گئے۔
اے ی پی /ملتان/حامد