پشاور، یکم اپریل(اے پی پی): کرونا وباء کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے دس ہزار این 95 ماسک اور 44 وینٹی لیٹر محکمہ صحت کے حوالے کردئیے۔
پشاور میں سامان حوالہ کرنے کی تقریب میں آگاہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں ایک سو چوبیس وینٹی لیٹر اور دو لاکھ دس ہزار ماسک صوبائی حکومت کو فراہم کئے جائیں گے،وینٹی لیٹر سانس لینے میں تکلیف کے شکار مریضوں کو لگائے جاتے ہیں اور مصنوعی تنفس کا یہ نظام سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ موبائل وین یا ایمبولینس میں بھی کام کرتا ہے جس کے لیے دس گھنٹے کا بیٹری بیک اپ بھی موجود ہے جبکہ اس موقع پر وینٹی لیٹر آپریٹ کرنے کا ڈیمو بھی کر کے بتایا گیا۔
اے پی پی /صائمہ حیات/قرۃالعین