ضلعی انتظامیہ لاہور کا احساس کفالت سنٹرز پر لگن اور محنت سے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری

103

لاہور، 13 اپریل (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ لاہور کا احساس کفالت سنٹرز پر لگن اور محنت سےکام کرنے کا سلسلہ جاری ہے،سنٹرز پر آنے والی بوڑھی اور معذور خواتین کےساتھ ہمدوری سے پیش آیا جا رہا ہے۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے اہلکار ان کی ویل چیر، کرسی اور ان کا ہاتھ تھام کر ان کو کیش کاونٹر پر لے کر جا رہے ہیں،ریونیو افسران خود ان کو پانی کی دستیابی اور  ان کی کرسیوں پر بیٹھے کو  یقینی بنا رہے ہیں جبکہ  بعض سنٹرز پر خواتین کو جوس کی فراہمی بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس  گھڑی میں باہمی تعاون، احساس اور ایثار اچھا وقت واپس لاتا ہے،لاہور کے کسی بھی سنٹر پر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا کیس رپورٹ نہیں  ہوا ہےجبکہ  دوسری جانب مستحقین نے بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اورتمام افسران اور ورکرز  کی سنٹرز پر جانفشانی، احساس، ایثار اور محنت کام کو سراہا جا رہا ہے۔

اے پی پی /لاہور/حامد