علماء ہر صورت کرونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں: گورنر پنجاب کی چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت

102

لاہور، اپریل 23(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیف سیکرٹری پنجاب  میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے ملاقات کی۔چیف سیکرٹری نے چوہدری محمد سرور کو رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچاو اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ،چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو  بتایا  کہ حکومت  رمضان المبارک کے دوران مساجد میں سیکورٹی سمیت دیگر اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

گورنر پنجاب نے  چیف سیکرٹری پنجاب   کو ہدایت  دی  کہ مساجد میں حفاظتی اقدامات میں  کوتاہی کی گنجائش نہیں،علماء ہر صورت کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، کرونا سے بچاو کے لیے حکومتی و سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

اے پی پی /لاہور /ریحانہ